ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر کام کا آغاز

سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سہولیات کی فراہمی پر کام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سکولوں میں اضافی کمرے اور مسنگ فسیلٹیز کو پورا کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا .

چالیس ارب روپے کی لاگت سے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا،تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے،دیگر ممبران میں سی ای او،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ڈی ای او سکینڈری اور ایلمنٹری شامل ہیں۔

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مسنگ فسلیٹز کا جائزہ لینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا،تمام ڈپٹی کمشنرز رپورٹ مرتب کرکے محکمہ تعلیم کو بھجوائیں گے،پروجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ اضلاع کو فنڈز جاری کرے گی۔