ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مینگورہ میں زمرد کی کان بیٹھ گئی،4مزدور پھنس گئے

 مینگورہ میں زمرد کی کان بیٹھ گئی،4مزدور پھنس گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوات کے شہر مینگورہ کے علاقے شاہدرہ وتکے میں زمرد کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 4 مزدور ملبے تلے دب گئے، آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اضافی مدد طلب کر لی گئی۔

 مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں ، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کو غیر متوقع طور پر مٹی کے دھنسنے کی آواز آئی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر امدادی کام میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے تاکہ مزید کوئی حادثہ نہ ہو۔

 ریسکیو کے مطابق آپریشن کو تیز کرنے کے لیے قریبی کانوں اور ایمرجنسی یونٹس سے اضافی مدد طلب کی گئی ہے ، جلد ہی مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا جائے گا۔