ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو اولمپکس، ارشد ندیم ہار کر بھی جیت گئے

Olympics2021
کیپشن: ArshadNadeem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو  فائنل  میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، وہ میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے 22 کروڑ عوام کے دل ضرور جیت لیے ہیں۔ ارشد ندیم آخری تھرو کرتے ہوئے کراس لائن سے ٹکرا گئے ۔انہوں نے ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی لیکن 29 سال بعد پاکستان کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ۔

ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40 میٹر کی کی اور دوسری تھرو کیلئے آئے تو  وہ اوور سٹیپ کر گئے۔ دوسری تھرو میں ہونے والے فاول کے باعث وہ 6 ویں پوزیشن سے 9 ویں پر چلے گئے تاہم کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیسری تھرو میں ارشد ندیم نے کم بیک کیا اور پوری جان لگاتے ہوئے ڈنڈے کو  84.6 میٹر کی دوری پر پھینک کر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ چوتھی پوزیشن کے ساتھ انہوں نے پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ٹاپ 8 میں جگہ بناتے ہوئے فائنل مرحلے میں داخل ہوئے۔

 یا د رہے کہ پاکستان نے  کسی اولمپک میں جیولین تھرورکے مقابلوں میں براہ راست فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی اس طرح ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔

اولمپکس کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ اسٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی 85.16 میٹر کی تھرو کرکےارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔