( راؤ دلشاد حسین ) پنجاب کے طاقتور ترین بیوروکریٹس سیکیورٹی اہلکاروں کے سامنے بے بس ہوگئے، راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل ہی پنجاب حکومت کے سرکردہ بیوروکریٹس کو پنڈال میں داخلے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل، سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری ایری گیشن کیپٹن ریٹائرسیف انجم کو پنڈال میں داخلے کی اجازت نا ملی سکی۔ انکا کہنا تھا کہ پنڈال میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تو واپس ہی جانا مناسبت ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کو بھی پنڈال میں جانے کی اجازت نا ملی جبکہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ پر عمل درآمد کرانے کے لیے انکا ہی مرکزی کردار ہوگا۔
پنجاب کے ٹاپ بیوروکریٹس کو مرکزی پنڈال میں داخلے کی اجازت نا ملی تو سب نے واپس روانہ ہونے کو ہی غنیمت جانا۔