’’بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گا‘‘

’’بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) نریندرا مودی ہوش کے ناخن لیں، بھارتی سورما امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں، گورنر چودھری محمد سرور نے پاک بھارت کشیدگی پر کہا کہ پڑوسی ملک نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گا۔

پی سی ہوٹل میں قانون سازی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا کہ اپنے حق کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لاکر رہے گی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنا بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی گجرات میں قتل عام کی تاریخ مقبوضہ کشمیر میں دہرانا چاہ رہے ہیں، جس کا بھیانک نتیجہ نکلے گا۔

 گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا کریڈٹ افواج پاکستان اور قوم کو جاتا ہے۔