سٹی42: پی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، باؤلنگ کوچ اظہر محمود کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اشتہار جلد جاری کرے گا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے، میں تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔