ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: میٹرک امتحانات،2 جعلی اُمیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور: میٹرک امتحانات،2 جعلی اُمیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام   میٹرک کے سالانہ امتحان کےدوران2 جعلی اُمیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے دونوں جعلی اُمیدواروں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن کے پرچہ پرکنٹرولر امتحانات نے دوران وزٹ 2 جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایک جعلی اُمیدوار غلام امیر الدین گورنمنٹ ہائی سکول گجومتہ میں غلام محی الدین کی جگہ  امتحان دے رہا تھا جبکہ دوسرا   جعلی امیدوار حزیفہ عبدالحمیدکنگ وے سائنس ہائی سکول فار بوائز چونگی امرسدھو میں محمد احسان کی جگہ  امتحان دے رہا تھا ۔

حکام کے مطابق دونوں جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔