ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں وائس کینسلیشن فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں وائس کینسلیشن فیچر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے لیے ابھی اکثر مہنگے ائیر فونز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایپ کے اندر نوائز کینسلیشن فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر وائس اور ویڈیو کالز کے لیے کام کرے گا۔

اس فیچر کو ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت جب آپ کال کریں گے تو پس منظر کا شور خودکار طور پر فلٹر ہو جائے گا تاکہ آواز زیادہ کلیئر سنائی دے۔

تو اگر آپ ٹریفک یا ہجوم میں موجود ہوں گے تو آپ دوسرے فرد کی آواز کو زیادہ بہتر طور پر سن سکیں گے۔

اس فیچر کو صارف کال کے دوران خود ان ایبل یا ڈس ایبل کرسکے گا۔

اس کا آپشن کال مینیو میں رائزز ہینڈ اور شیئر اسکرین آپشنز کے نیچے نظر آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کو بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer