ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین  راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی  ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 

ڈاکٹر یاسمین  راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی  ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات ڈاکٹر یاسمین  راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی  ضمانت کی درخواستوں پر سماعت  ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن پر  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات میں ضمانت دائر ہ کی ہے جبکہ عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات مین ضمانت دائر کی۔

ملزمان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کرنے پر  عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ دنوں ملزمان کی مغلپورہ مین پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت  منظور ہو چکی ہے۔