ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

City42, Board of Intermediet and Secondary Examinations, Bannu Board, North Waziristan,
کیپشن: شمالی وزیرستان میں کل آٹھ اپریل سے شروع ہونے والے بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آٹھ اپریل سے آغاز ہونے والے امتحانات صرف ایک روز پہلے اچانک ملتوی کر دیئے گئے۔ 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ثانوی جماعت کے امتحانات کوغیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

 پیر کے روز سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات تا حکم ثانی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تاہم بورڈ کی جانب سے امتحانات کے التوا کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی گئی, اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے امتحانی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔