چیف جسٹس عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
کیپشن: Umar Atta Bandial, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق  چیف جسٹس کیخلاف شکایت وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عمر عطا بندیال کیخلاف شکایت پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی گئی۔

دائر کردہ شکایت میں کہا گیا کہ انتخابات سے متعلق ازخودنوٹس سے سپریم کورٹ متنازع ہوئی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جا سکے۔

  چیف جسٹس پاکستان کے خلاف شکایت میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں، انہیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

Bilal Arshad

Content Writer