شاہین شاہ نے زندگی کی پہلی سالگرہ منائی؛دلچسپ ویڈیووائرل

شاہین شاہ نے زندگی کی پہلی سالگرہ منائی؛دلچسپ ویڈیووائرل
shaheen afridi

(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی زندگی کی پہلی سالگرہ باقاعدگی کے ساتھ منائی، اس خوشگوار تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور اہلخانہ کے افراد موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی زندگی کی پہلی سالگرہ باقاعدہ طور پرمنائی، سالگرہ کی پرمسرت تقریب میں اہلخانہ کے کچھ لوگ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی موجود تھے،2000 کو لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے اور ہفتہ کے روز انہوں نے اپنی 19 ویں سال گرہ منائی. سال گرہ کے موقعہ پر قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پہلی سال گرہ ہے جو انہوں نے باقائدہ منائی ہے اور اس سے پہلے انہوں نے کبھی اپنی سال گرہ نہیں منائی تھی. سال گر کے موقعہ پر انہوں نے اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ہمراہ کیک کاٹا.

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار اپنی سال گرہ منائی ہے . شاہین آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر ہیں، انہوں نے کم عمری میں پہلے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا اور گزشتہ سال دسمبر میں ٹیسٹ کیرئیر کا بھی ڈیبیو کر لیا اور انہوں نے 19سال سے کم عمر میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 اوورز میں 20 رنز سے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا ہے .