ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبعلم نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا دل جیت لیا

طالبعلم نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا دل جیت لیا
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ایچیسن کالج میں زیر تعلیم چھٹی جماعت کے طالبعلم چنگیز اسد کی ملاقات کی،طالبعلم نے وزیرتعلیم کو اپنی تحریرکردہ کتاب "چھوٹی موٹی کہانیاں" پیش کی،مراد راس نے کہانیوں کی کتاب دیکھ کر چنگیز اسد کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
 تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر واقع پروگرام مانیٹرنگ کے آفس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے چھٹی جماعت کے طالبعلم چنگیز اسد نے ملاقات کی۔اس موقع پر ایچیسن کالج کے طالبعلم چنگیز اسد نے اپنی تحریری کردہ کتاب "چھوٹی موٹی کہانیاں" ڈاکٹر مراد راس کو پیش کی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ طالبعلم چنگیز اسد نے کہانیوں کی کتاب کورونا 19 کی چھٹیوں کے دوران تحریر کی۔ کتاب کی بہترین بات یہ ہے کہ طالبعلم اسد نے اردو کو ترجیح دی۔ مراد راس نے مزید کہا کہ باقی طلباء کو بھی چنگیز اسد کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے پر لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا، نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ہفتے میں دو روز آئیں گے، امتحانات شیڈول کےمطابق لیے جائیں گے،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 2 دن کھولا جائے گا، سوموار اور جمعرات کے ایام میں 9 تا12 ویں کلاسز کے طلبا تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں گے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 13 اضلاع میں سکول کھو لیں جائیں گے، ان اضلاع میں لاہور،راولپنڈی،گجرات، گجرانوالہ،ملتان،بہاولپور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،رحیم یار خان، شیخوپورہ اور ڈیرہ غازی خان شامل ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer