ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

FIFA Suspend Pakistan membership
کیپشن: FIFA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر  پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی۔  پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق  پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

 واضح  رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی تھی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer