پاکستان فٹبال فیڈریشن پر ایک مرتبہ پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

FIFA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ(حافظ شہباز علی) فیفا کی ڈیڈ لائن ختم، انجینئر اشفاق حسین گروپ نے فیفا ہاؤس کا چارج نہ چھوڑا، سید اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ کانگرس ممبران نے فیفا ہاؤس نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن پر ایک مرتبہ پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، فیفا کی جانب سے بدھ رات آٹھ بجے تک کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود اشفاق حسین گروپ نے فیفا ہاوس کا چارج نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انجینئر اشفاق گروپ نے کانگرس اور ایگزیکٹیو کمیٹی اراکین سے مشاورت کے بعد فیفا ہاؤس نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیفا کو خط کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 18ماہ سے نارملائزیشن کمیٹی نے انتخابات کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے معاملے پر فیفا کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا، ساری صورت حال میں ابتدائی طور پر فیفا پاکستان کی رکنیت معطل کرے گی اور اس کے بعد معاملہ فیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے پاس جائے گا جو پاکستان پر پانچ سال تک کی پابندی عائد کرسکتی ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو کمیٹی   فیفا ہاؤس پر قبضہ کرنے والے اشفاق گروپ کے ملوث لوگوں پر تاحیات پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer