ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت ادویات کے 35 کروڑ ادا نہ کرسکا، کمپنیوں کو مشکلات

محکمہ صحت ادویات کے 35 کروڑ ادا نہ کرسکا، کمپنیوں کو مشکلات
کیپشن: City42 - Medicine Health Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) محکمہ پرائمری ہیلتھ مالی سال 2016-17ء میں خریدی گئی ادویات کے بقایا جات تاحال ادا نہ کرسکا، صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ذمہ 35 کروڑ بدستور واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور پولیس نے کلرکوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا
 ذرائع کے مطابق ضلع لاہور میں خریدی گئی ادویات کے اڑھائی کروڑ روپے تاحال ادا نہیں کیے جاسکے ہیں اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیوں بقایاجات کے حصول کیلئے دربدر ہیں۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔میو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت نے مریضہ کی جان لے لی
 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل بقایاجات کی ادائیگی کرائیں اور اس کیلئے جو اضافی فنڈز درکار ہیں وہ ان کو فراہم کیے جائیں تاکہ ادویات سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے مستقبل میں ادویات کی خریداری کو یقینی بنایا جاسکے۔