’’مفت ادویات لوگوں کی دہلیز  پر‘‘ مریم نواز جلد نئے پروگرام کا آغاز کریں گی

’’مفت ادویات لوگوں کی دہلیز  پر‘‘ مریم نواز جلد نئے پروگرام کا آغاز کریں گی
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعلیٰ پنجاب صحتمندعوام صحتمند پنجاب کیلئےپرعزم ، لوگوں کی دہلیز پرمفت ادویات دینےکا آغاز مریم نواز کریں گی ۔ 
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ مریم نواز ’مفت ادویات لوگوں کی دہلیز  پر‘ پروگرام کا آغاز کریں گی۔ 
’مفت ادوایات لوگوں کی دہلیز پر‘ پروگرام 3 مراحل پر مشتمل ہوگا،پہلے ماہ مریض کو دوران علاج ہسپتال میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، دوسرے اور تیسرے ماہ کی ادویات مریض کو گھر کی دہلیز پر دی جائیں گی، تیسرے ماہ کے بعد مریض فالو اپ وزٹ اور مفت ادویات کیلئے ہسپتال آئے گا۔ ہیپاٹائٹس ،ٹی بی،دل و دیگر امراض میں مبتلا افراد کو مفت ادویات دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مفت ادویات کی تفصیلات کے لیے شہری 1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کامنصوبہ دیا ہے ، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی سمیت متعدد امراض کی ادویات گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دولاکھ مریضوں کو ان کے گھر تک دوماہ کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہم نے عوام کی خدمت کیلئے فری ادویات کا منصوبہ شروع کیا ، افسوس کہ گزشتہ پانچ سے سات سالوں کے دوران کچھ منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، مفت ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ سرگودھا میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی ہسپتال تعمیر کیاجائے گا جبکہ لاہور میں سٹیٹ آف آرٹ کینسر ہسپتال بنانے جارہے ہیں ،200 کلینک آن ویلز کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے دور میں بہترین فلاحی منصوبے شروع کیے ، نوازشریف کی بیٹی اور شہبازشریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے ، اپنے دور حکومت میں پنجاب کے 36 اضلاع کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے ۔