ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانوں یاکسی بھی ونگ کا اہلکارکرپشن میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی: ڈی آئی جی آپریشنز

تھانوں یاکسی بھی ونگ کا اہلکارکرپشن میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی: ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تھانوں یاکسی بھی ونگ کا اہلکارکرپشن میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی، اہلکارکی کرپشن ثابت ہوئی تومتعلقہ ایس ایچ او کو عہدےسے ہٹادیاجائے گا ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزسمیت84تھانوں کےایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تھانوں یاکسی بھی ونگ کا اہلکارکرپشن میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی، اہلکارکی کرپشن ثابت ہوئی تومتعلقہ ایس ایچ او کو عہدےسے ہٹادیاجائے گا ۔ کرپشن کےمعاملہ میں متعلقہ ڈی ایس پی،ایس پی سےبھی جواب طلبی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کوتھانوں میں ریلیف اورعزت واحترام فراہم کیا جائے، شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سےپیش آئیں، شہریوں کےمسائل فوری حل کرناترجیح ہونی چاہیے۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کوبلاوجہ تنگ کرنےکی شکایت پرسخت کارروائی ہوگی، ہرافسراوراہلکار شائستہ،ذمہ دارانہ رویہ اختیارکرے۔ 

اجلاس میں کرائم کنٹرول کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شہر کی سکیورٹی اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کیخلاف مؤثر کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے۔ اسکے علاوہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

فیصل کامران نے کہا کہ غنڈہ گردی،جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے، امن وامان میں خلل ڈالنےوالوں کیخلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنےعلاقوں میں کرائم کنٹرول،شہریوں کاتحفظ یقینی بنائیں۔