سٹی42: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ مجھے بھارت سے نہیں بلکہ باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔جب بھی موقع ملا، پاکستان کو لوٹا اور بیرون ملک چلے گئے، یہ دو خاندان ہیں، ایک خاندان سندھ کا اور ایک پنجاب کا۔ یہ اپنے خاندان سے باہر اقتدار نہیں جانے دیتے۔ پہلے باپ، پھر بیٹی، پھر شوہر اور پھر نواسہ، دوسری طرف عمران خان ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے حیدر چوک پر کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد والوں، مجھے یہ بتاؤ حیدرآباد کس کا ہے؟، سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا ہے، جس نے ڈاکا ڈالا وہ چور ہے۔ حیدرآباد ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب جعلی مینڈیٹ سے لوگ اقتدار میں آتے ہیں تو اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ مجھے بھارت سے نہیں بلکہ باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
سہیل آفریدی نےکہا کہ آپ تو کہتے تھے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، جس کو آپ نے جتوایا اور مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں بھارت سے خطرہ نہیں۔ اب ہمیں بتایا جائے کہ وہ صحیح کہتے ہیں یا یہ؟انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا، پاکستان کو لوٹا اور بیرون ملک چلے گئے، یہ دو خاندان ہیں؛ ایک خاندان سندھ کا اور ایک پنجاب کا۔ یہ اپنے خاندان سے باہر اقتدار نہیں جانے دیتے۔ پہلے باپ، پھر بیٹی، پھر شوہر اور پھر نواسہ، دوسری طرف عمران خان ہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ شخص ہیں جو اپنے ورکرز کو آگے آنے کا موقع دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کی طرح ٹیکسیوں میں سفر کرکے آیا ہوں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی حیدر چوک پر کارکنان کے اجتماع سے خطاب کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہر چوک ڈی چوک بن گیا ہے، عوام بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلنے کو تیار ہے۔ ظلم کا راج ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان اس بار نکلیں گے اور بھرپور نکلیں گے۔