سٹی42: پارلیمنٹ کے سپیکر کی موجودگی میں مذہبی تقریب سے قیمتی ہیروں سے سجا ہوا پیسے جمع کرنے کا گلہ چوری ہو گیا۔
پارلیمنٹ کے سپیکر کی موجودگی مین قیمتی گلہ (کلش) چوری ہو جانے کا واقعہ پڑوسی ملک میں دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں ہوا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے لال قلعہ میں جین مت کے ماننے والوں کی مذہبی تقریب کے دوران ہیروں اور سونے سے مزین بیش قیمت ’کلش‘ چوری ہو گیا۔ لوک سبھا کے سپیکر اوم برلا کی موجودگی میں واردات ہو جانے کو بھارتی میڈیا نے خیرت بھرے سوالات کے ساتھ رپورٹ کیا۔
دہلی کے لال قلعہ میں جین مذہبی تقریب ہو رہی تھی۔ لوک سبھا کے سپیکر اوم بِرلا اس تقریب میں شریک تھے۔ لوگوں سے بھری تقریب کے دوران ہیروں اور سونے سے مزین بیش قیمت ’کلش‘ (پیسے جمع کرنے کا روایتی گلہ) چوری ہو گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی موجودگی مین قیمتی گلہ چوری ہو جانے کو حیرت سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ خود گلے کے بہت قریب موجود تھے۔ پولیس سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگز کی مددسے چوروں کا سراغ لگا رہی ہے
#Watch | A priceless gold and diamond-studded urn (valued at approximately ₹1 crore) was stolen during a Jain religious ceremony at the Red Fort in Delhi. The police have identified a suspect through CCTV footage and expect an arrest soon. The incident has raised serious… pic.twitter.com/CP5RTSd9pW
— United News of India (@uniindianews) September 6, 2025
دہلی کے تاریخی لال قلعہ احاطے سے اس بڑی چوری کو میڈیا میں اچھالا جا رہاہے۔ ایک مذہبی تقریب کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا ہیروں اور سونے سے مزین ’کلش‘ چوری ہو جانا ہیڈلائنز بنا رہاہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تقریب کے دوران لوگ مذہبی جوش کے ساتھ مصروف تھے۔ شاطر چوروں نے موقع دیکھ کر 760 گرام سونے اور 150 گرام ہیروں، مانکیہ اور پنّے سے مزین کلش کو چرا لیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات میں سی سی تی وی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد پر انحصار کر رہی ہے۔
لال قلعہ احاطے میں جین مذہب کے پیروکاروں کی طرف سے یہ مذہبی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس میں کروڑوں روپے کے کلش کو بھی رکھا گیا تھا۔
یہ کلش ایک جین کاروباری شخصیت کاروباری سدھیر جین روزانہ پوجا کے لیے کلش لے کر آتے تھے۔ تقریب میں کافی بھیڑ تھی اور یہاں کئی معزز رہنما بھی شریک تھے۔
استقبال کی افرا تفری کے درمیان کلش منچ سے غائب ہو گیا۔ اس تقریب میں لوک سبھا سپیکر اوم برلا شریک ہوئے تھے۔ لال قلعہ احاطے میں جین فرقے کا یہ انوشٹھان 15 اگست پارک میں چل رہا ہے اور 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ جین مذہب کے ایک انوشٹھان کے دوران لال قلعہ احاطے سے ایک کروڑوں روپے کا کلش چوری ہوا ہے۔ مشتبہ سرگرمیاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہو گئی ہیں۔ پولیس نے مشتبہ کی شناخت کرلی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لال قلعہ تحفظ کے لحاظ سے کافی حساس ہے۔ اس تاریخی عمارت کے تحفظ میں سی آئی ایس ایف کے جوان تعینات رہتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے رہتے ہیں، ایسے میں تحفظ کے پختہ انتظام کے باوجود چوروں نے چوری کے اس بڑے واقعہ کو انجام دے دیا۔