سٹی 42 : اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کے درمیان مکمل چاند گرہن کا نظارا ہوگا۔
پاکستان کے آسمان پر 7 ستمبر کو دلکش چاند گرہن کا نظارہ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 11 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن رات 1 بج کر 55 منٹ پر اختتام ہو گا ، چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔ چاند گرہن یہ منظر رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔
فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہوسکیں گے۔ پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں گرہن دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو سوشل میڈیا پر تصاویر اور تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔