پنجاب میں پولیس سپرنٹنڈنٹس کی نئی لاٹ میدان میں آ گئی ،ترقی پانے والے 25 ایس پی افسروں کو پوسٹیں مل گئیں

  پنجاب میں پولیس سپرنٹنڈنٹس کی نئی لاٹ میدان میں آ گئی ،ترقی پانے والے 25 ایس پی افسروں کو پوسٹیں مل گئیں
کیپشن: IG Punjab Dr. Usman Anwar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب نے 28ایس پیز کے تقرروتبادلے کر دیئے۔ ان میں حال ہی میں ترقی پانے والے 25 افسران بھی شامل ہیں جنہیں ایس پی کی حیثیت سے پہلی مرتبہ پوسٹنگ مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحیم کو ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور ، فضل عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن لیہ،محمد حسیب راجہ کو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ناصر جاوید ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں، فتح احمد ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین، فاروق احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آبادتعینات کر دیا گیا۔ 

محمد عابد کو ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور ، محمد اجمل ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب ،عمر فاروق ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب ،  محمد سلیمان لیاقت کو ایس پی ہیڈکوارٹرایلیٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا، اس کے علاوہ محمد نوید کو ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ، عابد حسین کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد ، محمد اشرف ایس پی لیگل پی ٹی ایس فاروق آباد تعینات کر دیا گیا۔ تعینات کر دیا گیا۔ 

تعینات ہونے والوں میں ترقی پانیوالے 25ایس پیز بھی شامل ہیں۔