ویب ڈیسک: گوگل اے آئی پلس پلان پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ڈیجیٹل ترقی اور تعلیمی مواقع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کرایا گیا ہے جو ملک میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
گوگل اے آئی پلس پلان کا مقصد جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز تک آسان رسائی فراہم کرنا اور نوجوانوں کی تخلیقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
گوگل نے کہا کہ اس پلان میں جیمنی 2.5 پرو، ویو 3 فاسٹ ویڈیو ماڈل، اور جیمنی انٹیگریشن جیسی جدید خصوصیات شامل ہیں۔ صارفین کو 200 جی بی سٹوریج اور دیگر فیچرز فراہم کیے جائیں گے، جنہیں ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد تک کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوزکر رکھی ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت داری سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ SIFC کے تعاون سے ملک میں ٹیکنالوجی، تعلیم اور تخلیقی شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلنے کی امید ہے۔