ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں بارش، کہیں موسم خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی

Weather prediction, MET office of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کی شب اور کل ہفتہ کے روز ملک میں کہیں بارش اور کہیں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں جمعہ کی شب اوور ہفتہ کے روز موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا کے انتہائی شمالی بلند اضلاع اور گلگت بلتستان مین بارش کا امکان ہے۔

آج رات کے موسم کی  صورتحال

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،  تاہم چترال، دیراور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔

 ہفتہ کے روز موسم کی   صورتحال

اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا اور موجودہ درجہ حرارت برقرار رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا،

محکمہ موسمیات  نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال اور دیر میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کا موسم

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج شب اور کل پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں  دن کےاوقات میں  گرم رہے گا۔

بلوچستان کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران  گرم رہے گا۔ 

سندھ کا موسم

 محکمہ موسمیات نے موسم کے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور ہفتہ کو  دن کے دوران گرم  رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان   میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔