اداکارہ نیلم منیر کی بالی ووڈ گانے پر بنی نئی ویڈیو منظر عام پر

Neelam Munir video viral
کیپشن: Neelam Munir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم کا گانا بھی چل رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے، ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے فلمی دنیا میں بھی خاصی پذایرئی حاصل کی، نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں،   اداکارہ نیلم منیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان شخصیات میں ہوتاہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلموں دونوں پلیٹ فارمزپر اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپناگروید بنایا،معروف اداکارہ   نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا۔

سوشل میڈیا پر نیلم منیر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو کسی دفتر میں آتے دیکھا جاسکتا ہے، ہاتھ میں ہینڈ بیگ اٹھا اور کالے لباس زیب تن کیا جس میں وہ مزید خوبصورت لگ رہی ہیں، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی فلم' ٹائیگر' کا گانا' بنجار' بھی چل رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer