ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: انٹر بینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 278.31 روپے سے کم ہوکر 278.30 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے بڑھ کر  279 روپے 65 روپے پر آگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 297.23 روپے ، برطانوی پاونڈ 5پیسے اضافے سے 347.75 روپے، سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73.96 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 2  پیسے کمی سے 75.73  روپے کا ہوگیا۔