کترینہ کیف کو کم عمری میں کس چیز میں دلچسپی تھی؟اداکارہ نے بتا دیا

 کترینہ کیف کو کم عمری میں کس چیز میں دلچسپی تھی؟اداکارہ نے بتا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا کہ ایسا وقت بھی آیا ہے ۔جب میں نے ایک اداکارہ اور ماڈل کے طور پر خوبصورتی کے ایک خاص معیار پر رہنے کا دباؤ محسوس کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک پُراعتماد عورت طاقت رکھتی ہے، مجھے کم عمری سے ہی میک اپ میں دلچسپی تھی جو کہ بعد میں ایک ماڈل اور اداکار کے طور پر میرے کام آئی۔

کترینہ کیف نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ پر مسلسل تصاویر دیکھتے ہیں ۔جن کا حقیقی اور اصل خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، خود کو اور نوجوانوں کو صحیح پیغام دینا اہم ہے۔ میں نے اکثر کئی فلموں اور ریڈ کارپٹ ایونٹس کے لیے اپنا میک اپ خود بھی کیا ہے۔