قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر انکوائری شروع

قومی اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر انکوائری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: قومی احتساب بیورو (نیب)نے قومی اسمبلی میں سابق سپیکر اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف کے دور میں 300 سے زائد افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پرباقاعدہ انکوائری شروع کردی۔
ذرائع نیب راولپنڈی کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے گزشتہ پانچ سالوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،نیب کو ان بھرتیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہے،ریکارڈ موصول ہونے کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے  گا،پہلے سلسلے میں قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی جائے گی،ضرورت پڑی تو دونوں سابقہ سپیکرز کو تحقیقات کیلئے طلب کیا جاسکتا ہے، نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے نوٹس بھیج دیا گیا۔