حفظہ یعقوب:تھائی لینڈ میں افسوسناک واقعہ پیس آیا ہےنامعلوم افراد نے چائلڈ کئیرسینٹر پراندھادھن فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں بچوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
تھائی لینڈ پولیس کے مطابق سابق پولیس افسرکی جانب سے چائلڈ کئیرسینٹر پرفائرنگ سے 31بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددزخمی ہیں۔تھائی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور بڑے شامل ہیں اور سابق پولیس افسر کی تلاش جاری ہے۔ ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سابق پولیس افسرنے کی ، جس کی ئصویر جاری کر دی گئی ہے۔
???????? THAI NEWS REPORTS: Police are urgently seeking this man allegedly responsible for a mass shooting in Nong Bua Lamphu. He was last seen driving a white Toyota pick-up truck with Bangkok plates 6กธ-6499. He is considered armed and very dangerous. #กราดยิงหนองบัวลําภู #Thailand pic.twitter.com/xb9mcxc8jL
— Thai News Reports (@ThaiNewsReports) October 6, 2022
حملہ آور نےڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اورچاقو سے بھی حملہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آور سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔