ماتحت عدالتوں کے ججز عرصہ دراز سے ترقیوں و تبادلوں کے منتظر

 ماتحت عدالتوں کے ججز عرصہ دراز سے ترقیوں و تبادلوں کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) ماتحت عدالتوں کے ججز عرصہ دراز سے ترقیوں اور تبادلوں کے منتظر ہیں اور بروقت ترقیاں اور تبادلے نہ ہونے سے ججز پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینئر سول ججز کی ترقی کیلئے چھ ماہ قبل ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، ڈی پی سی ہونے کے باوجود تاحال سینئر سول ججز کی ترقی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا,ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی کیلئے صوبہ بھر میں تعینات سینئرسول ججز منتظر ہیں، سول ججز کی محکمانہ ترقی کیلئے انٹرویوز لئے گئے لیکن اس کے بعد اقدامات نہ ہوسکے جس کے باعث سینئر سول ججز کی پروموشن بھی نہیں ہورہی۔

ذرائع کے مطابق جن سینئر سول ججز کی ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدے پر ترقی کے اقدامات نہیں کئے جارہے ان میں جمیل احمد کھوکھر، سینئر سول جج وقار منصور مبین راجہ، محمد عمران شیخ، سینئرسول جج مس سائرہ نورین، محمد ساجد قاسم، محمد عرفان صفدر، محمد عظیم اختر، سینئر سول جج ملک ندیم اقبال، شاہد حمید، عامر شریف ڈوگر ،محمد ظفر اقبال، فرح فرید اور راشد نواز سمیت دیگر ججز شامل ہیں, موثر ٹرانسفر پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ججز کی بڑی تعداد 2016ء سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے، عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ججز بھی تبادلے نہ ہونے پر پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2016ء سے ایک ہی جگہ پر تعینات جوڈیشل آفیسرز میں سول جج لاہور خاور رفیق،سول جج فیصل آباد عرفان رفیق، ارم شریف جنجوعہ، رحمان الٰہی اور مس نائلہ ظفر، سول جج جھنگ مس مصباح حسن، سول جج رحیم یار خان ذوالفقار علی مزاری،سول جج بھکر اختر علی،سول جج محمد اسلم ،سول جج لیاقت پور محمد جاوید، سول جج کوٹ ادو سید کاشف رضا زیدی، سول جج لیاقت پور محمد امین،سول جج شاہ پور شمس حسین خان،سول جج ظفر وال محمد سلیم شیخ،سول جج فیروزوالا مس عائشہ امتیاز علی شاہ، سول جج شکرگڑھ صفت اللہ، سول جج نارووال محمد عثمان غنی، سول جج صادق آباد محمد سلطان ٹیپو، سول جج خیر پور طاہر محمود سول جج کہوٹہ پرویز سلطان، سول جج شاہ کوٹ مس ناجیہ بتول، سول جج حاصل پور محمد عبدالستار سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer