آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کاعہدہ چھوڑنے کافیصلہ

IG Punjab
کیپشن: IG Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے مزید کام کرنے سے انکار کر دیا، آئی جی پنجاب نے وفاقی حکومت کو خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں لکھ دیا۔

ذرائع کےمطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہناہے کہ پنجاب میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید کام نہیں کر سکتا،درخواست ہے پنجاب سے میری خدمات واپس لی جائیں ۔

یاد رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا مطالبہ کیا جارہا تھا،اس کے علاوہ پنجاب حکومت اور آئی جی کے درمیان تقرروتبادلوں سمیت دیگر معاملات پر بھی تناﺅ تھا،سی سی پی او کے چارج نہ چھوڑنے کے معاملے پر بھی آئی جی پنجاب ناخوش تھے۔