ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان دوبارہ میدان میں ہوں گےیا نہیں ؟ حماد اظہر نے بتا دیا

عمران خان دوبارہ میدان میں ہوں گےیا نہیں ؟ حماد اظہر نے بتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معظم گوندل کی فیملی کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

عمران خان سے معظم گوندل فیملی کی ملاقات کے بعد شول خانم اسپتال میں حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ 2، 3 دن میں عمران خان دوبارہ میدان میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں جاں بحق کارکن معظم گوندل کے بچے اور اہل خانہ عمران خان سے ملے ہیں، ان بچوں کے تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ روپےاپنی طرف سے معظم کے بچوں کو دیے جبکہ کل پنجاب حکومت کی طرف سے بھی 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ اسٹوڈیو میں تیار کیا گیا مذہبی جنونی تھا، ہمارا اجلاس ہورہا ہے، جس کے بعد ہم میڈیا کوبریفنگ دیں گے، ہمارا پُرامن احتجاج جاری ہےگا۔

Ansa Awais

Content Writer