ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب لائف انشورنس کمپنی کی مالی معاونت مکمل، آپریشن شروع کر دیا

پنجاب لائف انشورنس کمپنی کی مالی معاونت مکمل، آپریشن شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد:  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جہاں بریفنگ میں بتایا گیا کہ : پنجاب لائف انشورنس کمپنی کیلئے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی مکمل کرلی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی اور کہا کہ کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی 'نان لائف' انشورنس کی ذمہ دار ہوگی اُنہوں نےحکام کو جامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کمپنی کیلئے چئیرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری فنانس  اور صدر پنجاب بینک پر مشتمل بورڈ قائم  کیا جائےگا جبکہ  پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے لئے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازنے انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے اور  انشورنس پلان میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

وزریر اعلیٰ مریم نواز نےمزید کہا کہ پنجاب اصلاحات میں آگے تھا،ہے اور رہے گا۔