ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد : پیپر لیک ہونے پر میٹرک سیکنڈ ٹائم کے امتحانات ملتوی

فیصل آباد : پیپر لیک ہونے پر میٹرک سیکنڈ ٹائم کے امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جہانگیراشرف:    فیصل آباد بورڈ نے میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کے سیکنڈ ٹائم کے پرچہ جات پیپر لیک ہونے کی اطلاع کے بعد فوری طور پر ملتوی کر دیے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفرکا کہنا تھا کہ سیکنڈ گروپ کے تمام پرچے مؤخر کیے گئے ہیں، جن میں کمپیوٹر سائنس، بائیولوجی اور درس نظامی کے امتحانات شامل تھے۔ یہ فیصلہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر کے مطابق تمام امیدواران، امتحانی عملہ اور اداروں کو ہدایت   کی گئی ہے کہ 6 مئی 2026 کو مذکورہ پرچہ جات کے لیے امتحانی مراکز پر تشریف نہ لائیں۔