ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے سکولوں کی نجکاری، نئی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ کر دیا

ریلوے سکولوں کی نجکاری، نئی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:ریلوے سکولز کی نجکاری کے بعد نئی انتظامیہ نے طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد والدین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی فیس پالیسی کے تحت پانچویں کلاس تک کے بچوں کی فیس 1000 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ چھٹی کلاس سے دسویں کلاس تک کے طلبہ کے لیے فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل کلاس اول سے دسویں جماعت تک یکساں فیس 900 روپے وصول کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیسوں میں یہ اضافہ ہیڈکوارٹر کی اجازت سے ریلوے سکولز انتظامیہ نے کیا ہے۔