ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکٹا کا اسکولوں میں امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پیکٹا کا اسکولوں میں امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:  پیکٹا نےچوتھی جماعت کے بڑے پیمانے پر امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے منتخب سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ کا انعقاد ہوگا۔
11مئی کو ریاضی اور 12مئی کو اردو کا پرچہ منعقد ہوگا،13 مئی کو انگلش اور 14مئی کو اردو اور انگلش کی اسیسمنٹ ہوگی،18 مئی کو سائنس کا امتحان لیا جائے گا،تمام امتحانات کا دورانیہ ساڑھے 3گھنٹےکا ہوگا،امتحانات صبح کے اوقات میں لئے جائیں گے۔

 حکام کے مطابق منتخب تعلیمی اداروں کے زیر انتظام سکولوں میں ٹیسٹ ہوگا،سرکاری، نجی اور سپیشل ایجوکیشن سکولوں کی بھی اسیسمنٹ ہوگی۔

پیکٹا کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔