ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مین ہولز کی صفائی کے دوران حفاظتی کٹ، گیس ڈیٹیکٹرز کا استعمال لازم قرار

مین ہولز کی صفائی کے دوران حفاظتی کٹ، گیس ڈیٹیکٹرز کا استعمال لازم قرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا کے فیلڈ عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا پنجاب کی جانب سے باقاعدہ ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے احکامات کے مطابق مین ہولز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کے دوران واسا عملے کے لیے حفاظتی کٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مین ہولز میں اترنے سے قبل زہریلی گیسوں کی موجودگی جانچنے کے لیے گیس ڈیٹیکٹرز کا استعمال بھی ضروری ہوگا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ اسٹاف ڈی سلٹنگ آپریشن کے دوران حفاظتی سوٹ، ہیلمٹ اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائے گا۔ مزید برآں، آپریشن سائٹ اور مشینری سے 50 میٹر کے فاصلے پر سائن بورڈز نصب کیے جائیں گے جبکہ سیفٹی کونز اور ٹیپ کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ سکشن مشینوں کی مینوئل ہینڈلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہر سیکشن کے آپریشن کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی او یا سپروائزر کرے گا، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو فوری اطلاع دینا لازم ہوگا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ مون سون سے قبل اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے صوبہ بھر میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کا فیلڈ اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں جو مشکل حالات میں خدمات انجام دیتے ہیں، تاہم ڈی سلٹنگ کے دوران مین ہولز سے خطرناک گیسوں کے اخراج کے پیش نظر ان کی حفاظت کے لیے جامع ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔