ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، الجزیرہ نےویڈیو جاری کر دی

صنعا ائیرپورٹ پر اسرائیلی حملہ، الجزیرہ نےویڈیو جاری کر دی
کیپشن: سکرین گریب الجزیرہ کی ایک ویڈیو کلپ سے لی گئی

سٹی42: یمن میں صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسرائیل ائیر فورس کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے بعد عمارات سے دھواں اٹھتے دیکھا جا رہا ہے۔ حملہ کچھ دیر پہلے ہوا اور ابھی مزید ائیر سٹرائیکس کا امکان ہے۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ ائیرپورٹ کی عمارت سے دھوان اٹھ رہا ہے۔ الجزیرہ نے دور سے بنائی گئی ایک ویڈیو اپنی ویب سائیٹ پر پرسٹ کی ہے جس میں صنعا ائیرپورٹ کی عمارت پر بمباری کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے۔ اس ویدیو سے تاہم یہ واضح نہیں کہ ھملہ کا نشانہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ہی عمارت بنی ہے یا اس کے ساتھ واقعی وہ ایریا جسے حوثی ملیشیا گوجی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ 

 یہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ر 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے دور میں بمباری کی۔

الجزیرہ نے بتایا کہ اسرائیل نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے کے بعد لوگوں کو علاقے سے "فوری طور پر خالی ہونے" کی دھمکی جاری کرنے کے بعد حملہ کیا، ملک کی حدیدہ بندرگاہ پر بمباری کے 24 گھنٹے بعد، جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔

الجزیرہ سے نشر ہونے والی لائیو کوریج مین بتایا گیا کہ یمن کے حوثیوں کے ساتھ اسرائیل کی کونفلکٹ میں جنگ کی اکنامک کاسٹ اسرائیل کو حوثیوں کی نسبت  زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔