ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا کے کئی بجلی گھر اسرائیلی بمباری سے تباہ

City42, Yemen, Sana Airport , IDF, Houthi Malesia
کیپشن: یمن کے دارالحکومت صنعا مین ایک پاور ہاؤس پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔

سٹی42:    یمن کے دارالحکومت صنعا میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ کئی دوسری تنصیبات بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بنی ہیں۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ صنعا کے نواحی علاقہ میں کئی بجلی گھوں پر طیاروں نے بمباری کی  اور  صنعا کے نواح میں ہی ایک بڑی سیمنٹ فیکٹری اسرائیلی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بنی۔

 IDF کنے بھی بتایا ہے کہ اس نے صنعا کے قریب جن پاور اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا وہ حوثیوں کے زیر استعمال تھے، ساتھ ہی دارالحکومت کے شمال میں ایک سیمنٹ فیکٹری پر بھی بمباری کی گئی، جس کا بنایا ہوا سیمنٹ بیشتر حصہ حوثی  گروپ کو جاتا تھا اور حوثی اس سیمنٹ کو بنیادی ڈھانچے اور سرنگوں کی تعمیر کے لیے استعمال کرتے تھے۔ کل حدیدہ میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کر کے ایک کنکریٹ فیکٹری کو بھی تباہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہاں حوثی ملیشیا کی سرنگوں اور زیر زمین بنکرز کی تعمیر کے لئے  خام مال تیار کیا جاتا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کنکریٹ فیکٹری پر حملہ "حوثی گروپ  کی معیشت اور اس کی فوجی تعمیر کے لیے ایک دھچکا ہے۔"