ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مکمل  ناکارہ ہو گیا ہ

City42, Sana International Airport, Israili airstrikes on Sana, City42
کیپشن: اس اسکرین شاٹ میں  5 مئی 2025 کو یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں ے بعد لگی ہوئی آگ دکھائی دے رہی ہے۔ (X اسکرین شاٹ) اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اب صنعا ائیرپورٹ عملاً ناقابل استعمال ہے۔ 

سٹی42:  اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مکمل  ناکارہ ہو گیا ہے۔
آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں یمن میں فضائی حملوں کی ایک لہر شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے زیر کنٹرول صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تباہ کر دیا۔

 اتوار کے روز بین گوریون ہوائی اڈے پر  حوثی ملیشیا کا فائر کیا ہوا ایک میزائل گرنے سے انترنیشنل ائیرلائنز نے تل ابیب کیلئے فلائٹس بند کر رکھی ہیں۔  اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے گزشتہ ہفتے کے آخری تین دنوں میں روزانہ اسرائیل پر میزائل فائر کئے گئے جس کے بعد کل یمن میں اسرائیل نے ائیر سٹرائیکس کین جو آج بھی جاری ہیں۔

 اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بعد حوثی دارالحکومت کا ہوائی اڈہ اب "مکمل طور پر غیر فعال" ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کو حوثی "ہتھیاروں اور کارندوں کی منتقلی کے لیے استعمال کرتے تھے، اور حوثی حکومت دہشت گردی کے مقاصد کے لیے اسے باقاعدگی سے چلاتی ہے۔"

اس حملے کے بعد حوثی ملیشیا کا ردعمل اب تک سامنے نہیں آیا۔