ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی طیاروں کی صنعا ائیرپورٹ پر بمباری کا آغاز

 اسرائیلی طیاروں کی صنعا ائیرپورٹ پر بمباری کا آغاز

سٹی42:  اسرائیلی جیٹ طیاروں نے ابھی کچھ دیر پہلے  حوثیوں کے زیرانتظام صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے – 

مقامی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیارے اس وقت یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کر رہے ہیں۔

ایئرپورٹ کے علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

IDF نے اس حملے سے قبل ایک انتباہ جاری کیا تھا۔

اسرائیل کی جانب سے آج یمن پر حملوں کا دوسرا دن ہے۔ یہ حملے  ایران کے حمایت یافتہ  حوثی ملیشیا کے اسرائیل پر بار بار میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں کئے گئے۔ دو دن پہلے تل ابیب کے بن گوریوں ائیرپورٹ پر حوثی میزائل گرنے کے بعد بیشتر انٹرنیشنل ائیر لائنز نے تل ابیب کے لئے اپنی فلائٹس روک دی ہیں۔

 اتوار کے روز بین گوریون ہوائی اڈے پر حملہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔