رانا اظہر :سپورٹس بورڈ نےنئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے مختلف گیمز کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی سپورٹس کاٹرائلز اور مختلف گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم ،ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی ودیگر موجود تھے،ٹرائلز وگیمز میں والی بال، کبڈی، بیڈمنٹن اور ہاکی کے انٹرڈویژن مقابلے شامل ہوں گئے۔
ڈی جی سپورٹس خضرافضال چودھری کا کینا تھا کہ گیمز کا انعقاد لاہور اور فیصل آباد میں ہوگا،ٹرائلز وگیمز میں 30ہزار کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیجائے گی،تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح پر 2808 کھلاڑی حصہ لیں گے،ٹرائلز اور گیمز سے35ویں نیشنل گیمز کیلئے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ٹرائلز اور گیمز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائےگا۔