ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل کہاں کہاں برسیں گے، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

بادل کہاں کہاں برسیں گے، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے  بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

شہر لاہور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی، شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں سے بڑھ کر پہلے نمبر پر آ گیا، شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 176 ریکارڈ کیا گیا جو عالمی معیار کے مطابق صحت کے لیے مضر ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں سب سے زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی جہاں AQI 249 تک پہنچ گیا۔جی سی یو میں  232، غازی روڈ انٹرچینج میں 172، پولو گراؤنڈ کینٹ میں 170، ویلنشیاء ٹاؤن میں 165، عسکری 10 میں 164، گلبرگ میں 160، اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ میں  155، یو سی پی میں  144، یو ایم ٹی میں  129، مال روڈ پر  108ریکارڈ  کی گئی ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے، ماسک استعمال کرنے اور بچوں و بزرگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔  

دوسری جانب  رپورٹ کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے تاہم خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر میں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ ادھرکشمیر میں بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔