ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات، جعلی امیدوار پکڑے گئے

لاہور؛ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات، جعلی امیدوار پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 ایجوکیشن اینڈ فزکس کا پرچہ، پرچےمیں تین امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑےگئے۔

لاہور میں کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شادمان سے موبائل برآمد ہونے پر امیدوار پکڑا گیا، کنٹرولر سکواڈ نےامیدوارکو رنگے ہاتھوں پکڑ کریوایم سی بنادیا۔
دوسراامیدوارنارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ کاہےجس کوسپیشل سکواڈنےرنگےہاتھوں پکڑا، امیدوارعبداللہ کی جگہ جعلی امیدوار محمد عمار امتحان دے رہا تھا۔

گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالہ شیرخان میں کزن کی جگہ امتحان دینےوالاامیدواربھی پکڑاگیا، جعلی امیدوار ثاقب اپنے کزن ارسلان یونس کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔

کنٹرولرسکواڈنےدوران انسپیکشن جعلی امیدوارپکڑا،ایف آئی آردرج کرکےپولیس کےحوالے کردیا۔