پاک بحریہ کے 4 افسران کو ستارہ امتیاز اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

پاک بحریہ کے 4 افسران کو ستارہ امتیاز اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ کے 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

 پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں 4 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 4 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، 104 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے جبکہ 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستاٸشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔