گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات موسم کی صورتحال  سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی بات کی جائے تو جیکب آباد  میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موہنجودہڑو اور دادو میں 45ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ، تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہے گا اور میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔