انتظار ختم؛ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

انتظار ختم؛ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی
کیپشن: Whatsapp New Feature
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے جس نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں واٹس ایپ نے بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

تاہم گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔

اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کروادیا لیکن ابھی پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے 5 مئی کو ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کروادیا گیا ہے، ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی مذکورہ فیچر میں مدد، شکریہ اور تعریف کے ایموجیز سمیت دیگر احساسات کے ری ایکشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔