حکومت نےلوڈ شیڈنگ اورٹرپنگ سےنجات کاحل نکال لیا

Energy Department gets approval of Punjab Transmission and Despatchment Company
کیپشن: Energy Department gets approval of Punjab Transmission and Despatchment Company
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نےلوڈ شیڈنگ اورٹرپنگ سےنجات کاحل نکال لیا ، پنجاب کابینہ کی جانب سے پنجاب ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچمنٹ کمپنی کی منظوری دیدی گئی۔

  تفصیلات کےمطابق  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے جاری کردہ بیان کےمطا بق توانائی کےانقلابی منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق پنجاب اپنی گرڈ اور ٹرانسمیشن کمپنی بنائےگا۔کابینہ کمیٹی نےمحکمہ توانائی کو گرڈ کمپنی بنانے کی منظوری دے دی۔صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک  کا کہناتھا وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ کےمعزز ممبران کا شُکر گزار ہوں کہ کمپنی کے لئے پہلے مرحلےمیں محکمہ توانائی کو بیس ملین روپےملیں گے،محکمہ توانائی اپنے گرڈ اسٹیشن قائم کرکےبلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائےگا، ڈاکٹر اختر ملک  کا کہناہے کہ اپنی بجلی کی تاریں بچھائیں گے،کمپنی پر رواں برس کام شروع ہوجائےگا،عوام کو لوڈ شیڈنگ سےچھٹکاراملےگا،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک  نےسیکرٹری توانائی پنجاب محمد عامر جان اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کوسراہا۔

واضح رہے  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک   کا کہنا تھاعیدکےفوراً بعد سولر پر منتقل ہونے والے ہسپتالوں کا افتتاح کیا جائیگا،محکمہ توانائی نے مکمل ہونیوالےمنصوبوں کے افتتاح کے بارے میں حتمی فیصلہ  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت  اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سی ای او پنجاب تھرمل اختر میئو، ایم ڈی پیکا عدنان مدثر، قائم مقام سی ای او قائداعظم سولر بدرالمنیر، ایم ڈی پی ایم یو عارف منصور قیصرانی، سیکرٹری توانائی عامر جان آن لائن شریک ہوئے۔

 ڈاکٹر اختر ملک  کاکہنا تھامحکمہ ترقیاتی منصوبوں کا90فیصدسےزائد بجٹ خرچ کر چکاہے۔ عوام کوسستی اورماحول دوست توانائی کی فراہمی یقینی بنا رہےہیں،پیکا کے زیر اہتمام بجلی کےکفایت شعارانہ استعمال پرآگاہی مہم چلا رہےہیں۔انہوں نے شہریوں سےاپیل کی کہ گرمیوں میں توانائی کاکفایت شعارانہ استعمال کیا جائے،کم بجلی خرچ کرنے والے آلات استعمال کیے جائیں۔اس موقع پروزیرنےسیکرٹری توانائی اور تمام سی ای اوز کی کارکردگی کوبھی سراہا گیا