سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صوبے میں امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی علمی و سیاسی خدمات کو سراہا۔