سٹی 42 : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی امور کی آن لائن منتقلی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
وزیر تعلیم راناسکندرحیات نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا آن لائن منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کااعلان ہوگیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24مارچ سے 27مارچ تک بند رہیں گے۔ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیاہے ۔
یہ بھی یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت کی ہائی پاورڈ کمیٹی نے اہم تجاویز تیار کی تھیں۔ مارچ میں تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن سیشن شروع کروانے پر بھی غور کیا جا رہا تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔